ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ساگر روڈ پر ایمبولینس کی بائک سے ٹکر؛ باپ اور بیٹی شدید زخمی

بھٹکل ساگر روڈ پر ایمبولینس کی بائک سے ٹکر؛ باپ اور بیٹی شدید زخمی

Sun, 22 Jul 2018 21:05:21    S.O. News Service

بھٹکل 22/جولائی (ایس او نیوز)  ایمبولینس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک پر سوار باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔

بائک پر باپ اور بیٹی سمیت ایک  تین سالہ بچی بھی سوار تھی، جس کو معمولی چوٹ لگی ہے۔ زخمیوں کی شناخت کونار کے رہنے والے  کرشنا لچمیا نائک (55) ، ان کی بیٹی سُچیترا کرشنا  نائک (14) اور ان کی  تین سالہ بھتیجی   کاویا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کرشنا اپنے ایک بیٹے کو کاروار کالج جانے کے لئے  بس اسٹائنڈ پر چھوڑنے جارہا تھا، جو دوسری بائیک پر سوار تھا، جس کے دوران ایک تیز رفتار ایمبولنس ان کی بائک سے ٹکراگئی۔

دھارواڑ کی ایمبولنس اُڈپی میں ایک لاش کو  پہنچانے کے بعد بھٹکل ساگر روڈ سے سداپور۔سرسی روٹ سے ہوتے ہوئے دھارواڑ جارہی تھی جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹکر لگتے ہی ایمبولنس ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا تھا، جسے بعد میں مضافاتی پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: